سعودی عرب کے بین الاقوامی اسکولوں میں بہترین تدریسی ملازمتیں: تفصیلات اور درخواست کا طریقہ کار
اگر آپ سعودی عرب کے بین الاقوامی اسکولوں میں ٹیچنگ کرنا چاہتے ہیں تو آپ کے لئے خوشخبری ہے! سعودی عرب کے امریکن انٹرنیشنل اسکول ریاض میں مختلف تدریسی پوزیشنز کے لئے نوکریاں کھلی ہوئی ہیں۔ اس بلاگ میں ہم ان ملازمتوں کی تفصیلات، ضروریات اور درخواست دینے کا مکمل طریقہ بتائیں گے۔
اہلیت:
- تعلیمی قابلیت: بیچلر یا ماسٹر ڈگری رکھنے والے امیدوار اپلائی کر سکتے ہیں۔ ماسٹرز کو ترجیح دی جائے گی، لیکن بیچلرز ڈگری ہولڈرز بھی درخواست دے سکتے ہیں۔
- ٹیچنگ سرٹیفکیٹ: امیدواروں کے پاس تدریسی سرٹیفکیٹ (B.Ed، M.Ed) ہونا ضروری ہے۔
- تجربہ: کم از کم دو سال کا تدریسی تجربہ ضروری ہے۔ کچھ حالات میں کم تجربے والے بھی منتخب ہو سکتے ہیں۔
- کردار کی تصدیق: امیدوار کا مجرمانہ ریکارڈ نہ ہو اور ایک اچھے کردار کا حامل ہو۔
دستیاب تدریسی پوزیشنز:
- ایلیمنٹری اسکول:
- ابتدائی سالوں کے اساتذہ
- میوزک اور آرٹ کے اساتذہ
- نصاب کوآرڈینیٹر
- مڈل اسکول:
- ہومینیٹیز کے اساتذہ
- سائنس اور ریاضی کے اساتذہ
- ڈراما ٹیچر
- ہائی اسکول:
- سائنس اور ریاضی کے اساتذہ
- سوشل اسٹڈیز کے اساتذہ
- نصاب کوآرڈینیٹر
دیگر مواقع:
سپورٹس اسٹاف اور غیر تدریسی عملے کے لیے بھی مواقع موجود ہیں، جیسے کہ لائبریری اسسٹنٹ اور پاور اسکول ایڈمنسٹریٹر۔
درخواست دینے کا طریقہ:
- اپنے ویب براؤزر میں "AISR ریاض” تلاش کریں۔
- امریکن انٹرنیشنل اسکول ریاض کی ویب سائٹ کھولیں۔
- "کرنٹ اوپننگز” پر کلک کریں اور اپنے متعلقہ شعبے کی نوکری کے لئے درخواست دیں۔
- درخواست فارم میں اپنا ای میل، نام، موبائل نمبر، قومیت اور دیگر تفصیلات بھریں۔
- درخواست دینے کے بعد آپ کو ای میل کے ذریعے مزید ہدایات موصول ہوں گی۔
تنخواہ اور مراعات:
- فری ویزا
- مفت رہائش، ٹرانسپورٹ اور کھانے کی سہولت
- ماہانہ تنخواہ لاکھوں میں
یہ بہترین مواقع ہیں، اس لیے جلدی کریں اور اپنی درخواست جمع کرائیں۔