آزاد کشمیر سپریم کورٹ کا متنازع صدارتی آرڈیننس معطل کرنے کا حکم

مظفرآباد آزاد کشمیر سپریم کورٹ نے حکومت کے متنازع صدارتی آرڈیننس کو معطل کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق، فل کورٹ نے ابتدائی سماعت کے دوران آرڈیننس معطل کرنے کا حکم جاری کیا۔

یاد رہے کہ اس صدارتی آرڈیننس کے تحت احتجاج یا جلسے سے پہلے ڈی سی سے ایک ہفتہ قبل اجازت لینا لازمی قرار دیا گیا تھا۔ آرڈیننس کے مطابق کسی غیر رجسٹرڈ جماعت یا تنظیم کو احتجاج کے لیے درخواست دینے کا حق نہیں تھا۔ آزاد کشمیر کی تمام بار ایسوسی ایشنز اور سیاسی جماعتوں نے اس آرڈیننس کو مسترد کر دیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top