پریس ریلیز:
تمام نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ حکومت کی ہدایات کے مطابق جن اداروں کے سیکنڈری فرسٹ اینول 2024 کے نتائج روکے گئے ہیں، اگر ان کے تجدیدی رجسٹریشن کے معاملات متعلقہ فورمز میں زیر التواء ہیں تو وہ بورڈ کے چیئرمین کو تحریری یقین دہانی بھیجیں کہ وہ دو مہینے کے اندر اپنے تجدیدی رجسٹریشن کے معاملات مکمل کریں گے تاکہ مزید کارروائی کی جا سکے۔ طلباء کے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ مہلت خصوصی طور پر چیئرمین کی منظوری سے تمام نجی تعلیمی اداروں کو دی گئی ہے۔
تاریخ: 13 اگست 2024
پریس ریلیز نمبر 41